تعلیم پنجاب میں طلبہ کو گوگل سرٹیفکیشن کورسز مفت کرانے کا اعلان adminJuly 30, 2021077 مشاهدات وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں طلبہ کے لیے اہم تعلیمی اصلاحات اور سہولتوں کی منظوری دی گئی ہے۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ گوگل کے تعاون سے پنجاب میں ایک لاکھ سے زائد طلبہ کو مفت گوگل سرٹیفکیشن کورسز فراہم کیے جائیں گے جس سے طلبہ کو 400 سے 1000 امریکی ڈالر تک کی فیس سے چھوٹ ملے گی اور وہ جدید ڈیجیٹل مہارتیں حاصل کر سکیں گے۔ مزید فیصلوں کے مطابق کالج طلبہ کے لیے الیکٹرک بس سروس شروع کرنے کی منظوری دی گئی ہے تاکہ انہیں محفوظ اور جدید سفری سہولت فراہم کی جا سکے۔ اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ پنجاب کے تمام کامرس کالجز کو یونیورسٹیوں سے منسلک کیا جائے گا جس سے تعلیمی معیار اور ڈگری کی اہمیت میں اضافہ ہوگا۔وزیراعلیٰ نے صوبے کے 166 سرکاری کالجز میں جدید آئی ٹی لیبز کے قیام کی بھی منظوری دی جس کا مقصد طلبہ کو ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل تعلیم کے بہتر مواقع فراہم کرنا ہے۔