عالمی و مقامی گولڈ مارکیٹس میں دو دن تیزی کے بعد سونے کی قیمت میں پھر بڑی کمی

عالمی اور مقامی گولڈ مارکیٹس میں دو دن تیزی کے بعد سونے کی قیمت میں پھر بڑی کمی ہوگئی۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق منگل کے روز 24 کیرٹ فی تولہ سونا 8900 روپے سستا ہوکر 485062 روپے کا ہوگیا۔

دس گرام سونے کی قیمت 7630 روپے کم ہو کر 415862 روپے ہوگئی۔

انٹرنیشنل مارکیٹ میں 89 ڈالر کی کمی سے فی اونس سونا 4627 ڈالر کی سطح پر آگیا۔

فی تولہ چاندی کی قیمت 238 روپے کم ہو کر 7811 روپے ہوگئی۔

Related posts

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مسلسل چوتھے روز مندی

کراچی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون نے پہلی کھیپ کرغزستان روانہ کردی

عالمی و مقامی گولڈ مارکیٹس میں سونے چاندی کی قیمتوں میں پھر اضافہ