کاروبار و مالیات عالمی و مقامی گولڈ مارکیٹس میں سونے چاندی کی قیمتوں میں پھر اضافہ adminJuly 30, 2021069 مشاهدات عالمی اور مقامی گولڈ مارکیٹس میں دو دن تیزی کے بعد سونے چاندی کی قیمتوں میں پھر اضافہ ہوگیا۔ آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 کیرٹ فی تولہ سونا 4400 روپے مہنگا ہو کر 483962 روپے کا ہوگیا۔ 24 کیرٹ دس گرام سونے کی قیمت 3772 روپے بڑھ کر 414919 روپے ہوگئی۔ 22 کیرٹ دس گرام سونا 3458 روپے اضافے کے بعد 380356 روپے کا ہوگیا۔ انٹرنیشنل مارکیٹ میں 44 ڈالر کے اضافے سے فی اونس سونا 4616 ڈالر کا ہوگیا۔ فی تولہ چاندی کی قیمت 55 روپے بڑھ کر 7821 روپے ہوگئی۔