صنعتی صارفین کے لیے گیس سستی ہونے کا امکان، آئی ایم ایف کی مشروط اجازت

صنعتی شعبے کیلیے گیس کی قیمتوں میں کمی کا امکان پیدا ہوگیا ہے، ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے گیس لیوی میں کمی کی مشروط اصولی اجازت دے دی ہے۔

وزارتِ پیٹرولیم کے ذرائع کا کہنا ہے کہ مجوزہ فیصلے کے تحت کیپٹو پاور پلانٹس پر عائد لیوی میں 30 سے 60 فیصد تک کمی کی جاسکتی ہے جس سے مہنگی بجلی سے متاثرہ صنعتوں کو ریلیف ملنے کی توقع ہے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک کی درخواست پر آئی ایم ایف نے گیس لیوی کے تعین کیلئے نیا فارمولا منظور کیا ہے جس کے تحت ٹیرف کو پیک آورز کے بجائے اوسط بنیادوں پر مقرر کیا جائے گا۔

تاہم اس ریلیف کے ساتھ شرائط بھی عائد کی گئی ہیں جن میں نیشنل گرڈ سے بجلی کی کھپت برقرار رکھنا شامل ہے۔ حکام کے مطابق اگر صنعتی شعبہ گرڈ سے بجلی کا استعمال نہ بڑھا سکا تو لیوی دوبارہ بڑھائی جاسکتی ہے۔

حکومت نے اس لیوی سے رواں مالی سال میں تقریباً 105 ارب روپے آمدن کا تخمینہ لگایا ہے، جبکہ موجودہ شرح 1,343 روپے فی ملین برٹش تھرمل یونٹ بتائی جاتی ہے۔

Related posts

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مسلسل چوتھے روز مندی

کراچی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون نے پہلی کھیپ کرغزستان روانہ کردی

عالمی و مقامی گولڈ مارکیٹس میں سونے چاندی کی قیمتوں میں پھر اضافہ