کاروبار و مالیات کراچی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون نے پہلی کھیپ کرغزستان روانہ کردی adminJuly 30, 2021067 مشاهدات کراچی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون نے تاریخی سنگ میل عبور کرتے ہوئے وسطی ایشیائی ریاست کرغزستان کے لیے اپنی پہلی برآمدی کھیپ روانہ کردی ہے۔ چیئرمین ایکسپورٹ پروسیسنگ زون اتھارٹی کے مطابق یہ تجارتی سامان زمینی راستے کے ذریعے کرغزستان بھیجا گیا ہے، جو علاقائی تجارت کے فروغ کی جانب اہم قدم ہے۔ اس پہلی کھیپ کی مجموعی مالیت 62 ہزار 461 ڈالر ہے، جس میں کل 2113 پیکجز روانہ کیے گئے ہیں۔ برآمد کی جانے والی مصنوعات میں بنیادی طور پر ہربل آئلز، ہربل ٹی، مہندی، بیوٹی کریمز اور مختلف اقسام کے صابن شامل ہیں۔ چیئرمین ای پی زیڈ اے نے اس پیشرفت کو اتھارٹی کی بڑی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا کہ زمینی راستے سے وسطی ایشیا تک رسائی سے پاکستانی مصنوعات کے لیے نئی مارکیٹیں کھلیں گی اور ملکی زرمبادلہ میں اضافے کی راہیں ہموار ہوں گی۔ اس اقدام کا مقصد پاکستان کے برآمدی حجم کو بڑھانا اور وسطی ایشیائی ممالک کے ساتھ اقتصادی تعلقات کو مزید مستحکم کرنا ہے۔