بین الاقوامی ایرانی عسکری قیادت کا ممکنہ جارحیت کا بھرپور جواب دینے کا عزم adminJuly 30, 2021059 مشاهدات ایران کی عسکری قیادت نے کسی بھی ممکنہ جارحیت کا بھرپور جواب دینے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ اسلامی انقلابی گارڈ کور (پاسدارانِ انقلاب) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران ہر محاذ پر کسی بھی حملے کا مقابلہ کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ دشمن کی زمینی، فضائی یا دیگر نقل و حرکت پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے اور بھرپور ردعمل دیا جائے گا۔ پاسدارانِ انقلاب نے امریکہ کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ وہ خطے کے زمینی حقائق کو تسلیم کرے اور نیتن یاہو کے اثر و رسوخ میں آ کر فیصلے نہ کرے۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ امریکی اور اسرائیلی جارحیت کا جواب توقعات سے زیادہ سخت ہوگا۔ ایرانی حکام نے آبنائے ہرمز کی اسٹریٹجک اہمیت پر بھی زور دیتے ہوئے کہا کہ اس اہم گزرگاہ پر کنٹرول ایران کے لیے کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔ دوسری جانب ایرانی وزارت انٹیلی جنس نے ایک مبینہ اسرائیلی جاسوس اور 15 کرائے کے قاتلوں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ حکام کے مطابق ان افراد کے خلاف مزید تحقیقات جاری ہیں۔ ادھر ایران کے شہر کرمان شاہ میں ایئر ڈیفنس سسٹم کی آوازیں سنی گئی ہیں، تاہم ان کی وجوہات فوری طور پر واضح نہیں ہوسکیں۔