49
ایدھی فاؤنڈیشن نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز کو گمراہ کن اور بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان ویڈیوز میں ادارے کے خلاف غلط پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے اور اس کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
فیصل ایدھی کے مطابق ادارہ کئی دہائیوں سے انسانیت کی خدمت میں مصروف ہے اور بے سہارا بچوں کی کفالت اس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ زیرِ کفالت بچوں کا اسی طرح خیال رکھا جاتا ہے جیسے اپنے بچوں کا رکھا جاتا ہے اور ان کی تمام ضروریات کو پورا کیا جاتا ہے۔
ایدھی فاؤنڈیشن نے وضاحت کی کہ بچوں کو کھلا چھوڑنا ممکن نہیں کیونکہ اس سے ان کے بھاگ جانے کا خدشہ ہوتا ہے جبکہ کئی بچے مختلف بیماریوں کے علاج کے مراحل سے بھی گزر رہے ہیں جن کے لیے خصوصی نگہداشت ضروری ہے۔