کھیل 11 سالہ پاکستانی کھلاڑی نے شطرنج میں عالمی اعزاز حاصل کرلیا adminApril 30, 2026077 مشاهدات پاکستان کے 11 سالہ نوجوان شطرنج کھلاڑی سعد جہانگیر منج نے شطرنج کی دنیا میں تاریخ رقم کرتے ہوئے بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا ہے۔ سعد جہانگیر منج ایرینا انٹرنیشنل ماسٹر ٹائٹل حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی کھلاڑی بن گئے ہیں جسے ملک کے کھیلوں کے حلقوں میں ایک بڑی کامیابی قرار دیا جا رہا ہے۔ اس شاندار کارکردگی پر پاکستان اسپورٹس بورڈ نے بھی نوجوان کھلاڑی کو سراہتے ہوئے اسے پاکستان کے لیے قابلِ فخر لمحہ اور نوجوانوں کے لیے متاثر کن مثال قرار دیا ہے۔ پنجاب کے وزیرِ کھیل فیصل ایوب کھوکھر نے سعد جہانگیر منج کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ کامیابی نوجوان کھلاڑیوں کے لیے ایک روشن مثال ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ صوبے اور ملک بھر میں شطرنج سمیت تمام کھیلوں کے فروغ کے لیے کوششیں جاری رہیں گی۔