کھیل سری لنکن وزارت کھیل نے کرکٹ بورڈ کی باگ ڈور سنبھال لی adminApril 30, 2026080 مشاهدات سری لنکا کی وزارت کھیل و نوجوانان نے سری لنکا کرکٹ بورڈ کے تمام معاملات کی باگ ڈور سنبھال لی۔ بدھ کے روز وزارت نے کرکٹ بورڈ کے صدر شمی ڈی سلوا سمیت تمام عہدیداران کے استعفے منظور کرکے بورڈ کی انتظامی ذمہ داریاں سنبھالنے کا باقاعدہ اعلان کیا شمی ڈی سلوا جو گزشتہ کئی برس سے بورڈ کے صدر کے عہدے پر فائز تھے، نے حکومت کی جانب سے بورڈ کی ازسرنو تشکیل کے مطالبے اور عہدے سے ہٹائے جانے کے اشارے کے بعد اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا۔ حکومتی ذرائع کے مطابق اسپورٹس منسٹری نے بورڈ کے معاملات پر شدید تشویش کا اظہار کیا تھا اور تمام عہدیداران کو پیغام دیا گیا تھا کہ وہ رضاکارانہ طور پر الگ ہوجائیں۔ وزارت کھیل اب ایک عبوری کمیٹی کا اعلان کرے گی جو نئے آئین کے تحت اگلے انتخابات کے انعقاد تک بورڈ کے امور چلائے گی۔ سری لنکا میں یہ بڑی انتظامی تبدیلی ایک ایسے وقت میں آئی ہے جب گزشتہ برسوں میں بورڈ پر بدانتظامی کے الزامات اور آئی سی سی کی جانب سے مداخلت کے باعث معطلی جیسے مسائل درپیش رہے ہیں۔ واضح رہے کہ اس سے قبل اپریل میں بنگلادیش میں بھی اسی طرح کی انتظامی تبدیلی دیکھنے میں آئی تھی جہاں نیشنل اسپورٹس کونسل نے کرکٹ بورڈ کو تحلیل کرکے سابق ٹیسٹ کپتان تمیم اقبال کی سربراہی میں ایک ایڈہاک کمیٹی تشکیل دی تھی تاکہ بورڈ کے امیج کو بہتر بنایا جاسکے اور نئے انتخابات کرائے جاسکیں۔