کھیل پی ایس ایل تجربے سے مکمل لطف اندوز ہوا ہوں، سابق آسٹریلوی کپتان adminApril 30, 2026088 مشاهدات سابق آسٹریلوی کپتان ٹم پین نے پاکستان سپر لیگ کے اپنے تجربے کو خوشگوار اور یادگار قرار دے دیا ہے۔ ٹم پین نے پاکستان سپر لیگ سیزن 11 میں ملتان سلطانز کے ہیڈ کوچ کے طور پر ذمہ داریاں نبھائیں تاہم ٹیم پہلے ایلی منیٹر میں شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہو گئی۔ سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں ٹم پین نے کہا کہ ملتان سلطانز کے ساتھ ان کا سفر بدقسمتی سے اختتام کو پہنچا لیکن انہوں نے اس دوران شاندار لوگوں کے ساتھ بہترین وقت گزارا۔انہوں نے مزید کہا کہ وہ پی ایس ایل کے تجربے سے مکمل طور پر لطف اندوز ہوئے اور یہ ان کے لیے ایک یادگار موقع تھا۔