کھیل پی سی بی کا کھلاڑیوں، ملازمین کی تنخواہوں، الاؤنسز کی تفصیلات فراہمی سے متعلق تحفظات کا اظہار adminJuly 30, 2021059 مشاهدات پاکستان کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں، عہدیداروں اور ملازمین کی تنخواہوں و الاؤنسز کی تفصیلات سینیٹ کمیٹی کو فراہم کرنے کے حوالے سے تحفظات کا اظہار کردیا۔ پی سی بی کا موقف ہے کہ بورڈ شفافیت اور جوابدہی پر یقین رکھتا ہے، تاہم ملازمین اور کھلاڑیوں کی نجی معلومات اور رازداری کا تحفظ بھی قانونی و اخلاقی طور پر ضروری ہے کیونکہ یہ ڈیٹا حساس نوعیت کے زمرے میں آتا ہے۔ بورڈ کے مطابق ان تفصیلات کا عوامی سطح پر افشا ہونا متعلقہ افراد کے ساتھ زیادتی ہوگی۔ واضح رہے کہ پی سی بی ملک کی امیر ترین اسپورٹس باڈی ہے جہاں 800 سے 900 ملازمین کام کرتے ہیں، جبکہ مرد و خواتین کرکٹرز کو سینٹرل کنٹریکٹ اور فیسوں کی مد میں خطیر رقوم ادا کی جاتی ہیں۔ اس سے قبل بھی پارلیمانی کمیٹیاں پی سی بی کے اخراجات اور طریقہ کار پر سوالات اٹھاتی رہی ہیں۔ ذرائع کے مطابق اس معاملے پر کرکٹ بورڈ اور سینیٹ سیکریٹریٹ کے درمیان رابطہ برقرار ہے۔