پاکستان کرکٹ بورڈ کو قومی وومنز کرکٹ ٹیم کے لیے کرکٹ اینالسٹ کی تلاش

پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی وومنز کرکٹ ٹیم کے لیے کرکٹ اینالسٹ کی تلاش شروع کردی ہے، جس کے لیے امیدواروں کو 4 مئی تک اپنی تفصیلات جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

بورڈ نے خاص طور پر معیار پر پورا اترنے والی خواتین امیدواروں کو اس پوسٹ کے لیے اپلائی کرنے کی ترغیب دی ہے۔

اس اسامی کے لیے کم از کم دو سال کا متعلقہ تجربہ لازمی قرار دیا گیا ہے۔ کرکٹ اینالسٹ کی ذمہ داریوں میں کھلاڑیوں کا ڈیٹا، کارکردگی کا تجزیہ اور فوٹیج فراہم کرنا شامل ہوگا تاکہ کوچز اور سلیکٹرز کو فیصلے کرنے میں مدد مل سکے۔

یہ پیش رفت ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب پاکستان وومنز ٹیم اس ہفتے کراچی میں زمبابوے کے خلاف اپنی پہلی ہوم سیریز (تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی) کھیلنے جا رہی ہے اور رواں سال آئی سی سی وومنز ورلڈ ٹی ٹونٹی میں بھی شرکت کرنی ہے۔

دوسری جانب، اہم موڑ پر اس پوسٹ کی تشہیر نے کئی سوالات کو جنم دیا ہے کہ پی سی بی نے اب اس ضرورت کو کیوں محسوس کیا اور کیا اس سے قبل ٹیم کے ساتھ کام کرنے والے اینالسٹ مطلوبہ نتائج فراہم کرنے میں کامیاب نہیں رہے؟ تاہم، پی سی بی اس نئے تقرر کے ذریعے ٹیم کی تکنیکی معاونت کو مزید مستحکم کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

Related posts

سری لنکن وزارت کھیل نے کرکٹ بورڈ کی باگ ڈور سنبھال لی

گلاسگو کامن ویلتھ گیمز 2026 کے میڈلز کی شاندار رونمائی

آسٹریلیا کا دورہ پاکستان،31 مئی سے 4 جون تک ون ڈے سیریز متوقع