61
قائداعظم یونیورسٹی میں آن لائن کلاسز ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے، جس کے بعد تدریسی عمل دوبارہ کیمپس میں بحال ہوگا۔
یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق کل سے تمام کلاسز آن کیمپس ہوں گی اور طلبہ کو یونیورسٹی آ کر ہی اپنی تعلیمی سرگرمیوں میں حصہ لینا ہوگا۔ نوٹیفکیشن رجسٹرار کی جانب سے مجاز اتھارٹی کی منظوری کے بعد جاری کیا گیا۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اگرچہ تدریسی سرگرمیاں معمول کے مطابق کیمپس میں بحال کی جا رہی ہیں، تاہم پہلے سے نافذ تمام کفایت شعاری اقدامات بدستور برقرار رہیں گے۔
یونیورسٹی انتظامیہ نے تمام متعلقہ شعبوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ جاری کردہ احکامات پر مکمل عملدرآمد یقینی بنائیں۔