99
فیڈرل پبلک سروس کمیشن (ایف پی ایس سی) نے سی ایس ایس امتحان 2025 کے نتائج کا اعلان کردیا ہے جس میں مجموعی طور پر 12 ہزار 792 امیدواروں نے شرکت کی تاہم صرف 355 امیدوار تحریری امتحان میں کامیاب قرار پائے۔
اعلامیے کے مطابق کامیاب امیدواروں میں سے 170 افراد کی تقرری کی سفارش کی گئی ہے، جن میں 84 مرد اور 86 خواتین شامل ہیں۔ نتائج کے مطابق اسد رفیق نے پہلی، محمد محسن خالد نے دوسری جبکہ طارق حفیظ نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔
اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ ٹاپ 30 پوزیشن ہولڈرز کو پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس اور پولیس سروس میں ایلوکیشن دی گئی ہے جبکہ ٹاپ 30 میں شامل کسی بھی امیدوار کو فارن سروس میں جگہ نہیں مل سکی۔ ایف پی ایس سی کے مطابق کامیاب امیدواروں کی حتمی تعیناتی میرٹ اور دستیاب اسامیوں کے مطابق کی جائے گی۔