صفحہ اول اسلام آباد اور خیبرپختونخوا میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 5.7 ریکارڈ adminJuly 30, 2021035 مشاهدات اسلام آباد سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ گھروں سے باہر نکل آئے۔ زلزلے کے جھٹکے ملاکنڈ، بٹ خیلہ، صوابی، شانگلہ، سوات، مانسہرہ، بٹگرام، تورغر اور اپر دیر میں بھی محسوس کیے گئے۔ زلزلہ پیمامرکز پاکستان کے مطابق زلزلے کی شدت 5.7 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی گہرائی 170 کلومیٹر تھی۔ ادارے کا کہنا ہے کہ زلزلے کا مرکز افغان-تاجکستان سرحدی علاقہ میں واقع تھا۔