دھابیجی پمپنگ اسٹیشن سے سپلائی جزوی بحال، کراچی کو اضافی پانی کی فراہمی شروع

کراچی میں پانی کی فراہمی متاثر ہونے کا امکان ہے جہاں کراچی واٹر کارپوریشن نے دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر نئی لائن کو واٹر نیٹ ورک سے منسلک کرنے کا عمل شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ترجمان کے مطابق اس دوران 9 میں سے 7 پمپ 48 گھنٹوں کے لیے بند رہیں گے، جبکہ 27 اپریل کو 7 پمپ بحال کر دیے جائیں گے۔ مزید 2 پمپ 5 روز تک بند رہیں گے۔

اس بندش کے باعث نارتھ کراچی، سرجانی، اسکیم 33، گلستانِ جوہر سمیت متعدد علاقوں میں پانی کی فراہمی عارضی طور پر معطل رہے گی، جبکہ گلشن اقبال، صدر، لانڈھی، کورنگی اور دیگر علاقوں کے کچھ حصے بھی متاثر ہوں گے۔ترجمان کے مطابق اس دوران شہر کو یومیہ تقریباً 250 ملین گیلن پانی کی کمی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

Related posts

وفاقی آئینی عدالت کا بڑا فیصلہ، پاسپورٹ کنٹرول اختیار بحال

عراقچی نے ’امریکہ کے لیے ایران کے تحریری پیغامات‘ پاکستانی حکام کے حوالے کیے، وزیر خارجہ پیر کو پوتن سے ملاقات کریں گے: ایرانی میڈیا

کہیں آپ کی یہ عادات چارجنگ کیبلز کی خرابی کا باعث تو نہیں بن رہیں؟