امریکہ، ایران مذاکرات میں تعطل کے بعد ایشیائی منڈیوں میں تیل کی قیمت میں اضافہ: ’آبنائے ہرمز کے حوالے سے ایرانی وزیر خارجہ سے اچھی بات چیت ہوئی،‘ عمان

ایشیا میں پیر کی صبح تیل کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا۔ عالمی معیار برینٹ خام تیل کی قیمت میں دو اعشاریہ دو فیصد اضافہ ہوا اور یہ 107 اعشاریہ سات صفر ڈالر فی بیرل تک پہنچ گیا، جبکہ امریکی منڈی میں فروخت ہونے والا خام تیل دو اعشاریہ ایک فیصد اضافے کے ساتھ 96 اعشاریہ چار صفر ڈالر فی بیرل ہو گیا ہے۔ دوسری جانب ایرانی میڈیا کے مطابق عراقچی نے ’امریکہ کے لیے ایران کے تحریری پیغامات‘ پاکستانی حکام کے حوالے کر دیے ہیں۔ ‘

ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اسلام آباد میں فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات کی ہے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق عباس عراقچی نے ‘امریکہ کے لیے ایران کے تحریری پیغامات’ پاکستانی حکام کے حوالے کیے ہیں جبکہ وہ پیر کو پوتن سے ملاقات کریں گے۔

واشنگٹن میں وائٹ ہاؤس کے صحافیوں کے لیے عشائیے کی تقریب کے دوران فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔

صدر ٹرمپ اور ان کی اہلیہ بھی موقع پر موجود تھے، جنھیں بحفاظت تقریب سے نکال لیا گیا۔

صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ گذشتہ دو برسوں میں یہ پہلی مرتبہ نہیں کہ کسی ریپبلکن رکن پر قاتلانہ حملے کی کوشش کی گئی ہو۔

Related posts

اسلام آباد اور خیبرپختونخوا میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 5.7 ریکارڈ

موت پر جشن! وادی کیلاش کی حیران کن روایت دنیا کی توجہ کا مرکز

اقرار الحسن کی مبینہ ویڈیو پر شدید ردعمل، سوشل میڈیا پر تنقید کا طوفان