بغیر اجازت نئی یونیورسٹیوں اور سب کیمپسز کے قیام پر پابندی عائد

ملک بھر میں بغیر اجازت نئی یونیورسٹی یا سب کیمپس کے قیام پر فوری طور پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) نے اس حوالے سے اہم فیصلہ کرتے ہوئے تمام یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز اور سربراہان کو باضابطہ طور پر آگاہ کر دیا ہے۔ خط میں واضح کیا گیا ہے کہ اجازت اور مکمل اسکرونٹی کے بغیر کوئی نیا تعلیمی ادارہ یا ذیلی کیمپس قائم نہیں کیا جا سکے گا۔

ایچ ای سی کے مطابق اب کوئی این او سی یا ایکریڈیٹیشن جاری نہیں کیا جائے گا اور نہ ہی ایسی یونیورسٹیوں کی ڈگریوں کی تصدیق کی جائے گی جو قواعد پر پورا نہیں اترتیں۔

کمیشن نے تمام جامعات کو ہدایت کی ہے کہ وہ نئی پالیسی پر سختی سے عمل کریں۔ فیصلے کی وجہ غیر معیاری تعلیم، اہل اساتذہ کی کمی، ناکافی سہولیات اور کمزور انفراسٹرکچر کو قرار دیا گیا ہے۔

خط میں تحصیل کیمپسز میں پی ایچ ڈی اساتذہ اور طلبہ کی کمی پر بھی تشویش ظاہر کی گئی ہے جبکہ اساتذہ کی بھرتیوں، تعمیراتی سرگرمیوں اور نئے کیمپسز کے لیے زمین کے حصول کے عمل کو فوری روکنے کا حکم دیا گیا ہے۔ایچ ای سی نے خبردار کیا ہے کہ خلاف ورزی کی صورت میں متعلقہ کیمپسز اور پروگرامز کی منظوری معطل کی جا سکتی ہے۔

Related posts

سی ایس ایس امتحان 2025 کے نتائج: 12792 میں صرف 355 امیدوار کامیاب

سندھ میں ہندو طلبہ کے لیے مذہبی کتب کی اشاعت کا فیصلہ

تعلیمی بورڈز میں نتائج کی مبینہ تبدیلی، بڑے پیمانے پر کرپشن کے انکشافات