قومی خیبر پختونخوا: دہشتگردی کے واقعات سے متعلق سہ ماہی رپورٹ جاری adminJuly 30, 2021056 مشاهدات خیبر پختونخوا پولیس نے دہشتگردی کے واقعات سے متعلق سہ ماہی رپورٹ جاری کردی ہے، جس میں صوبے کے مختلف اضلاع کی صورتحال پر تفصیلی اعداد و شمار پیش کیے گئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق صوبے کے 14 اضلاع میں دہشت گردی کے مجموعی طور پر 475 مقدمات درج کیے گئے، جن میں 1427 ملزمان کو نامزد کیا گیا جبکہ 107 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ کارروائیوں کے دوران سیکیورٹی فورسز نے 85 دہشتگردوں کو ہلاک کیا۔ اعداد و شمار کے مطابق دہشتگردی کے واقعات میں 67 شہری شہید اور 298 زخمی ہوئے۔ اسی طرح فرنٹیئر کور کے 27 اہلکار شہید اور 45 زخمی ہوئے، جبکہ دیگر فورسز کے 21 اہلکار شہید اور 66 زخمی ہوئے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پولیس کو بھی بھاری جانی نقصان اٹھانا پڑا، جہاں 71 اہلکار شہید اور 68 زخمی ہوئے۔ مزید برآں دہشتگردی کے مقدمات میں نامزد 1235 افراد کے نام فورتھ شیڈول میں شامل کیے گئے۔ ضلعی سطح پر صورتحال کا جائزہ لیا جائے تو بنوں میں سب سے زیادہ 92 واقعات رپورٹ ہوئے، جبکہ شمالی وزیرستان میں 88 اور ڈیرہ اسماعیل خان میں 65 واقعات رپورٹ کیے گئے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دہشتگردی کے خاتمے کے لیے کارروائیاں جاری ہیں اور سیکیورٹی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے مزید اقدامات کیے جا رہے ہیں۔