بزرگ شہری کا واٹس ایپ اکاؤنٹ ہیک، ہزاروں ڈالرز کا فراڈ

سنگاپور میں سائبر کرائم کا ایک نیا واقعہ سامنے آیا ہے جہاں 66 سالہ بزرگ شہری کا واٹس ایپ اکاؤنٹ ہیک کر کے ان کے دوستوں اور رشتہ داروں سے ہزاروں ڈالرز کا فراڈ کر لیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق متاثرہ شہری لو چانگ منگ اس وقت دھوکے کا شکار ہوئے جب ہیکرز نے ان کے ایک پرانے دوست کا اکاؤنٹ استعمال کرتے ہوئے ان سے رابطہ کیا اور رقم کی درخواست کی۔

بعد ازاں ہیکرز نے ایک بار پھر اسی نمبر سے او ٹی پی طلب کیا جسے متاثرہ شخص نے اعتماد کرتے ہوئے شیئر کر دیا جس کے نتیجے میں ان کا اپنا واٹس ایپ اکاؤنٹ بھی ہیک کر لیا گیا۔

رپورٹس کے مطابق ہیکرز نے اکاؤنٹ کے ذریعے متاثرہ شخص کے رابطوں کو نشانہ بنایا اور اب تک 4 افراد کے اکاؤنٹس متاثر جبکہ 3,000 سنگاپور ڈالرز سے زائد کا فراڈ کیا جا چکا ہے۔

حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور شہریوں کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ کسی بھی صورت میں او ٹی پی یا تصدیقی کوڈ کسی کے ساتھ شیئر نہ کریں چاہے وہ قریبی دوست ہی کیوں نہ ہو۔

سائبر سیکیورٹی ماہرین نے بھی خبردار کیا ہے کہ ایسے فراڈ سے بچنے کے لیے مشکوک پیغامات کی صورت میں براہ راست فون کال کے ذریعے تصدیق کی جائے۔

Related posts

اے سی کی ٹھنڈک یا خاموش خطرہ؟ گردوں کی پتھری کے بڑھتے کیسز نے تشویش بڑھا دی

چینی کمپنی کی راکٹ بوسٹر گاڑی نے سب کو حیران کر دیا

ٹریفک جام کا حل، فضائی ٹیکسی نے گھنٹوں کا سفر منٹوں میں بدل دیا