صفحہ اول کراچی میں گرمی کی شدت میں اضافہ، درجہ حرارت 38 ڈگری تک جانے کا امکان adminApril 27, 2026075 مشاهدات محکمہ موسمیات پاکستان نے پیشگوئی کی ہے کہ کراچی میں آج درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے، جس کے باعث گرمی کی شدت میں نمایاں اضافہ متوقع ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ رات کم سے کم درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ دن کے اوقات میں پارہ مزید بڑھنے کا امکان ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ہوا میں نمی کا تناسب 78 فیصد ہے جبکہ جنوب مغرب سے چلنے والی ہواؤں کی رفتار 19 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی جا رہی ہے، جس سے موسم مزید گرم محسوس ہو سکتا ہے۔