وزیرستان میں پاک فوج کی کارروائی، فتنہ الخوارج کی دراندازی کی کوششیں ناکام

وزیرستان کے علاقے انگور اڈہ میں فتنہ الخوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے سرحدی علاقے میں اشتعال انگیزی اور دراندازی کی کوشش کو مؤثر طریقے سے روکا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ناکامی کے بعد افغان طالبان کی جانب سے انگور اڈہ زلول خیل کے علاقے میں سول آبادی کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں 2 خواتین سمیت 3 شہری زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر وانا اسپتال منتقل کیا گیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق اس اشتعال انگیزی کے جواب میں پاک فوج نے مؤثر جوابی کارروائی کرتے ہوئے متعدد افغان چیک پوسٹیں تباہ کر دیں۔سیکیورٹی فورسز علاقے میں صورتحال پر مکمل نظر رکھے ہوئے ہیں اور کسی بھی ممکنہ خطرے سے نمٹنے کے لیے الرٹ ہیں۔

Related posts

ایرانی وزیر خارجہ کے ہنگامی دورے اور ٹرمپ کا ’فون پر رابطے‘ کا مشورہ: حالیہ پیشرفت مذاکرات کے مستقبل کے حوالے سے کیا ظاہر کرتی ہے؟

سنگاپور کا چھنگی ایئرپورٹ: دنیا کا سب سے بہترین ہوائی اڈہ اندر سے کیسا ہے؟

آٹھ لاکھ روپے کا ایک رن‘: پی ایس ایل کی نیلامی میں کروڑوں روپے میں فروخت ہونے والے کرکٹرز کی کارکردگی کیسے رہی؟