60
پاکستان اور زمبابوے کی ویمن ٹیموں کے درمیان سیریز سے قبل قومی کھلاڑیوں نے آج اسٹیٹ بینک اسپورٹس کمپلیکس کراچی میں بھرپور ٹریننگ سیشن کیا۔
اس دوران کھلاڑیوں نے مینٹور وہاب ریاض اور کوچنگ اسٹاف کی زیرِ نگرانی بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ کی مشقیں کیں۔
تربیتی سیشن کے دوران فیلڈنگ ڈرلز پر خصوصی توجہ دی گئی تاکہ کھلاڑیوں کی کارکردگی کو مزید بہتر بنایا جاسکے۔
سیریز کے آغاز سے قبل ہونے والے اس کیمپ کا مقصد کھلاڑیوں کی فٹنس اور مہارت کو نکھارنا ہے تاکہ وہ زمبابوے کے خلاف ہوم سیریز میں بہترین کھیل پیش کرسکیں۔